Iqbal

By @aamirmunir12/15/2017iqbal

کسی نے پوچھا آپ کی نظر میں اقبال کون تھے ؟
میرا جواب
بابا اقبال اللہ کی طرف سے اس امت کے لئے ایک تحفہ تھے وہ ایسے دانشور اور بلند نگاہ کے مالک تھے کہ انہوں نے ہمیں آنے والے خطرات سے آگاہ اور خبردار کیا, وہ مسلمانوں کو عروج پر دیکھنا چاہتے اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا اور مغرب کی ذہنی اور فکری غلامی اختیار کرنے سے منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ امت اپنی تہذیب و اقدار میں بڑی یونیک ہے وہ ہمیں ہمارا شاندار ماضی یاد دلاتے ہیں اور ساتھ ساتھ اور تابناک مستقبل کی خبر بھی دیتے ہیں.میرے لئے اقبال ایک امید ہیں, کبھی کبھی بابا اقبال ایک موٹیوشنل ٹرینر کی طرح لگتے ہیں بلکہ انکا ایک ایک شعر موجودہ کی کئی کتابوں پر بھاری ہے.
اقبال ہمیں آزاد, سربلند اور خودی کا نگہبان ہونے کا درس دیتے ہوئے یہ خوشخبری بھی دیتے ہیں کہ اگر آپ نے یہ سب کر لیا تو
زمین و آسمان کرسی و عرش خودی کی زد میں ہے ساری خودائی
وہ اپنے آپ کو جاننے اور پانے کا حکم دیتے ہوئے فرماتے ہیں تم کوئی عام چیز نہیں بلکہ اللہ کے خلیفہ ہو
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا........

comments